رات گئے حکومتی وفد کی ایم کیو ایم سے ملاقات، متحدہ نے حکومتی وفد کو ناں کر دی، ہمارا اپوزیشن سے معاہدہ ہو چکا ہے

0
116

اسلام آباد: تحریک انصاف حکومت کی نیندیں اڑ گئیں،
متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ کا معاہدہ ہونے کے بعد جیسے ہی اپوزیشن قائدین پارلیمنٹ لاجز سے روانہ ہوئے تو شاہ محمود حکومتی وفد لے کر رات ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے پاس پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق انہیں ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کو ناں کر دی ہے اور کہا ہے کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا، ہمارا اپوزیشن سے معاہدہ ہو چکا ہے۔

‏حکومتی وفد کی ایم کیو ایم سے ملاقات ختم کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا پیغام لے کر خالد مقبول صدیقی کے پاس آئے تھے، انشاء اللہ صبح تک فیصلہ ہو جائے گا، ایم کیو ایم کو ایک وزارت آفر کی تھی، اس سے آگے بھی جو وہ چاہیں گے ہم دیں گے، ہمارے دل اور دروازے کھلے ہیں۔

زرائع کے مطابق ‏‎ایم کیو ایم نے 3 وزراتیں اور گورنر شپ لینے سے معذرت کرلی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں