شہر قائد میں ٹیلی کام کمپنی ملازمین کے سفاکانہ قتل کا معاملہ، ایس ایس پی کمیاڑی انکوائری کریں گے

0
95

کراچہ: ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو ڈاکو قرار دیکر سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے کیئے ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

ایس ایس پی فدا حسین جانوری نے جائے وقوع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کسی ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے اور علاقہ میں سگنل چیک کرنے کیلئے آئے تھے۔ یہ پسماندرہ علاقہ ہے جہاں افواہ پھیلائی گئی کہ بچوں کو اغواء کیا جارہا ہے اور بھرے مجموعے نے دونوں پر حملہ کردیا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ہم اسے مختلف زاویے سے دیکھ رہے ہیں اور مقدمہ درج کرنے کے بعد میرٹ پر تحقیقات کی جائے گی۔ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ ایک عینی شاہد بھی جائے وقوعہ سے ملا ہے اور اس کا بیان لیا جائے گا۔

دوسری جانب ماڑی پور مچھرکالونی الہی مسجد مسجد قریب عوام کے تشدد سے دو افراد کی یلاکت کا معاملہ پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی کو واقعہ کی بذات خود انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والے دونوں افراد موبائل نیٹ ورک کمپنی کے ملازم ہیں اور معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں