نیب میں بڑے پیمانے پر تقرر، تبادلے

0
69

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو
(نیب) میں بڑے پیمانے پے تقرریاں اور تبادلے کردیئے گئے۔

نیب کے 14 ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسٹیٹ ڈائریکٹرز کی تقرری، تبادلوں کا نوٹفیکشن جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم کا تبادلہ کراچی سے لاہور کردیا گیا اور عمران علی شیخ کا تبادلہ نیب کراچی سے ملتان کردیا جبکہ ایرول فلپ ویگسن کا تبادلہ کراچی سے راولپنڈی کردیا ہے۔

چنگیز خان کا تبادلہ نیب کے پی سے کراچی کردیا جبکہ۔شہریار جمیل کا تبادلہ نیب بلوچستان سے کراچی کردیا گیا اور سید مہر علی گیلانی کا تبادلہ نیب ملتان سے کراچی کردیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کریم بخش کا تبادلہ کراچی سے راولپنڈی کردیا گیا اور روفی شہزادے کا تبادلہ نیب کراچی سے کے پی کے کردیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اومیش کا تبادلہ نیب کراچی سے لاہور کردیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سروان احمد کا تبادلہ نیب کراچی سے کے پی کے کردیا گیا جبکہ عمر وقاص کا تبادلہ نیب راولپنڈی سے کراچی کردیا گیا اور محمد جنید خان کا تبادلہ نیب کے پی کے سے کراچی کردیا گیا۔

سید داؤد علی شاہ کا تبادلہ نیب کے پی کے سے نیب کراچی کردیا گیا اور خورشید عابد کا تبادلہ نیب ملتان سے نیب کراچی کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں