وزیر اعظم عمران خان کی مشکلات میں اضافہ، سنگین نوعیت کے کیسز درج ہونے کا امکان

0
43

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کئی سنگین نوعیت کے کیسز درج ہونے کا امکان ہے۔

عمران خان پر اس وقت تین تلواریں لٹک رہی ہیں، نیشنل سیکورٹی کونسل میں جعلی خط پیش کرنا اور اس کی بنیاد پر مخالفین کو غدار قرار دینا، ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس اور آئین کی پامالی پر آرٹیکل 6 کا کیس شامل ہے۔

عدم اعتماد کی تحریک کے بعد عمران خان کی سیاسی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے اور جو وہ حکومت میں رہ کر آمرانہ سوچ کے مطابق اپوزیشن رہنمائوں، سیاسی جماعت کے کارکنوں کے ساتھ اور مخالفین کیلئے کرتے رہے اب اپوزیشن ان کے ساتھ کیا کرتی ہے یہ آئندہ چن دنوں میں معلوم ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں