قران پاک کی بے حُرمتی کا معاملہ، مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی کو طلب

0
42

جدہ: اسلامی سربراہ کانفرنس کے قائد کی حیثیت سے سعودی عرب اور عراق نے  قرآن کریم کی بار بار بے حرمتی کا جائزہ لینے کے لیے مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی کو طلب کرلیا۔ عرب وزرائے خارجہ کا 18 واں ہنگامی اجلاس او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ میں 2 جولائی کو منعقدہ ہنگامی اجلاس کے بیان پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق نئے اجلاس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسن ابراہیم طہ مجلس عاملہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے پر عمل درآمد کے حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔ اس موقع پر اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں