جامعہ کراچی، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان

0
59

کراچی: ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی اریبہ فرید بنت فرید احمد سیٹ نمبر 210106 نے 447 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ ایم طحہٰ کبیر ولد ناصر کبیر سیٹ نمبر 210022 نے 444 نمبرز کے ساتھ دوسری اور زائرہ خالد بنت محمد انور خالد سیٹ نمبر 210246 نے441 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 253 طلبہ شریک ہوئے،250 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 03 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب98.81 فیصد رہا۔

بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی امِ ہانی بنت زاہد عثمان سومرو سیٹ نمبر 216099 نے 598 نمبرز کے ساتھ پہلی، ملیحہ ناصر بنت ناصربیگ سیٹ نمبر 216062 نے 592 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ مستبشرہ احمد بنت احمد عبدالعلیم سیٹ نمبر 216061 نے580 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 104 طلبہ شریک ہوئے، 97 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 07 طلبہ ناکام قرار پائے۔کامیابی کا تناسب 93.27 فیصد رہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں