پاکستان نے ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں کے بارے میں افغان وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا

0
27

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں کے بارے میں افغان وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کی طرف سے بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور زمینی حقائق کے برخلاف ہیں۔ پچھلے کئی سالوں میں ٹی ٹی پی نے پاکستان کے اندر متعدد دہشت گردی کے حملے کیے ہیں۔ ٹی ٹی پی نے پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کو استعمال کیا اور اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی 12 ویں رپورٹ میں ٹی ٹی پی کے پاکستان مخالف مخصوص مقاصد کو تسلیم کیا ہے۔

پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں سے ہماری سلامتی اور استحکام کو مستقل خطرہ لاحق ہے۔ پاکستان کا بلا امتیاز دہشت گردی کے خلاف ہر طرح کا مقابلہ کرنے کا عزم غیر متزلزل اور واضح ہے۔ پاکستان نے امن و یکجہتی کے لئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان کے موثر استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان انٹرا افغان امن عمل کو آسان بنانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے افغان اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں