میمن گوٹھ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، 4 افراد جانبحق متعدد افراد زخمی

0
178

کراچی: ضلع ملیر کے علاقے میمن گوٹھ کے علاقے درسانوں چھنوں میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔ فائرنگ سے 3 افراد جانبحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 24 سالہ ابن احسن ولد ولی محمد، 52 سالہ امتیاز ولد انور حسین اور بادشاہ جوکھیو شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ولی محمد ولد علی محمد، وحئی اور خمیسو ولد اکبر شامل ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور اضافی نفری طلب کرلی۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پلاٹ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی ہے۔ تصادم جوکھیوں اور حیدری فقیر گروپ کے درمیان ہوا۔
پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔پولیس نے دونوں گروپوں کے پندرہ سے زائد ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا اور۔گرفتار ملزمان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ پولیس جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں