تھانوں میں اچھے ماحول کیلئے لیڈیز پولیس کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا، ایڈیشنل آٸی جی غلام نبی میمن

0
121

کراچی (رپورٹ/ایم جے کے) ایڈیشنل آٸی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے تھانوں میں اچھے ماحول کیلے لیڈیز اور ہیڈ محرر لیڈیز پولیس کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا اور جراٸم پر قابو پانے کے لیے 44 ہزار کے قریب کمرے کراچی بھر میں لگاۓ جاچکے ہیں۔ ڈی آٸی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بنا پولیس جراٸم پر قابو نہیں پاسکتی۔

جمعہ کے روز کو کراچی عزیز آباد کے علاقے عزیز آباد تھانے میں کمیونٹی پولیس سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کی سربراہی سی پی سی کے ایگزیکٹو ڈاٸریکٹر مراد سونی، کمیونٹی ممبرز اور بزنس کمیونٹی ڈونرز کے تعاون سے کی جو جدید ہاٸی ریزولیوشن کیمرہ اور فاٸبر آپٹک وائرنگ سے لیس ہے۔ عزیز آباد تھانے کی حدود میں کئی درجن کیمرے لگائے جا چکے ہیں تاکہ جراٸم کرنے والوں پر نظر رکھی جاسکے اور بروقت کارواٸی کرکے انھیں پکڑا جاسکے۔

تقریب میں ایڈیشنل آٸی جی غلام نبی میمن، ڈی آٸی جی وسیٹ ذون ناصر آفتاب، ایس ایس پی سینٹرل رانا محمد معروف عثمان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آٸی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ ہم کراچی میں 44 ہزار کیمرے مخلتف جگہوں پر لگا چکے ہیں، اس کے علاوہ ناظم آباد میں بھی سی پی سی سینٹر قائم کرچکے ہیں، جن سے جراٸم میں کافی حد تک کمی واقع ہوگٸی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں کراچی جراٸم میں چھٹے نمبر پر تھا جبکہ اب پچیسویں نمبر پر آگیا ہے، تھانوں میں اچھے ماحول کے لئے لیڈیز پولیس اور لیڈیز ہیڈ محرر کی تعیناتی کا عمل بھی جلد عمل میں لایا جاۓ گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آٸی جی ویسٹ ذون ناصر آفتاب نے کہا کہ عوام کے بنا پولیس کچھ نہیں، عوام اور پولیس کے تعاون سے جراٸم میں کافی حد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔

بعد ازاں مراد سونی نے ایڈیشنل آٸی جی کراچی، ڈی آٸی جی ویسٹ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کو شیلڈ پیش کی جبکہ ایڈیشنل آٸی جی کراچی مراد سونی اور ان کی ٹیم میں یادگار شیلڈ تقسیم کی گٸیں اور افسران بالا کی جانب سے ان کیمونٹی ممبران اور ڈونرز کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں