پاکستانی نژاد حمزہ یوسف، اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب

0
28

کراچی: برطانوی سیاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے۔

حمزہ یوسف گلوسگو میں پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ ہیں اور اب وہ اسکاٹس لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر یعنی اسکاٹش حکومت کے سربراہ ہوں گے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ 37 سالہ حمزہ یوسف نئے منصب پر فائز ہونے کے بعد برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد لیڈر بن گئے ہیں۔

حمزہ یوسف پہلے مسلمان ہیں جو برطانیہ ایک بڑی سیاسی جماعت کی قیادت کریں گے۔ وہ اس وقت اسکاٹ لینڈ کے وزیر صحت ہیں اور انہیں نکولا سٹورجین کا پسندیدہ جانشین سمجھا جاتا ہے، تاہم انہوں نے اس مقابلے میں کسی امیدوار کی کھل کر حمایت نہیں کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں