انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کی شادی پر پابندی کا نیا قانون نافذ

0
63

برطانیہ: انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کی شادی پر پابندی کا ایک نیا قانون نافذ کردیا گیا جسے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں نے اپنی فتح قرار دیا ہے۔ میرج اینڈ سول پارٹنرشپ قانون (شادی کی کم از کم عمر) 2022 کے مطابق بچوں کو شادی کی طرف دھکیلنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کی کم عمری میں شادی کرانے والوں کو سات سال تک قید ہوسکتی ہے۔ اس قانون کے لیے گزشتہ سال اپریل میں شاہی منظوری حاصل کرلی گئی تھی۔

اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی اور کرد خواتین کے حقوق کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیانا نے بتایا کہ یہ قانون بچوں کے حقوق کے شعبے میں ایک بڑے قدم کو ظاہر کر رہا ہے۔ ڈیانا نے کہا ہم نے اس تبدیلی کے لیے ایک دہائی تک مہم چلائی ہے۔ کیونکہ شادی کے بعد بچے کو عمر بھر کا نقصان نہیں اٹھانا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں