ایرانی فضائیہ کی دو روزہ مشقیں اختتام پذیر

0
54

تہران: ایرانی فوج نے اپنی سالانہ دو روزہ مشقوں کے خاتمے کا اس وقت اعلان کردیا جب امریکہ نے ایرانی خطرات کو روکنے کے لیے خلیجی علاقے میں جنگی جہاز اور اضافی دستے بھیجے تھے۔ گزشتہ ماہ ایرانی فوج کی جانب سے آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کو روکے جانے کی کوشش کی جواب میں امریکہ نے خلیجی علاقے میں اضافی جنگی جہاز بھیجے تھے۔

ایرانسی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایرانا’ کے مطابق ملک بھر میں 11 فضائی اڈوں نے ان مشقوں میں حصہ لیا۔ ان مشقوں کو ‘ولایت فقیہ کے لیے فدائی’ کا نام دیا گیا تھا۔ یہ مشقیں اتوار کو شروع کی گئی تھیں۔

یہ مشقیں اصفہان صوبے میں نظنز جوہری تنصیب کے قریب شروع کی گئی تھیں اور ان میں خلیجی علاقہ، آبنائے ہرمز اور ملک کے شمال مشرق اور شمال مغرب میں سرحدی علاقے شامل تھے۔

ایجنسی نے بتایا کہ اتوار سے خلیج اور ایران کے دیگر حصوں میں 90 سے زیادہ لڑاکا طیاروں اور ڈرونز نے مشقوں میں حصہ لیا۔

فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حمید واحدی نے کہا کہ یہ مشقیں خطے میں دوستی، امن اور سلامتی کا پیغام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کے ایجنڈے میں پائیدار سلامتی، علاقائی تعلقات میں بہتری اور مضبوطی، پرامن بقائے باہمی اور فضائی سرحدوں کا دفاع شامل ہے۔ ایرانی فضائیہ نے نام نہاد خودکش ڈرونز ‘کامیکازی’ اور لڑاکا طیاروں کے ذریعے حملوں کی بھی تربیتی مشق کی۔ ان مشقوں میں زمین پر موجود مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون سے 500 پاؤنڈ وزنی بم پھینکننے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں