امریکی حکام رواں ہفتے قطر میں طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

0
53

کراچی: امریکی حکام رواں ہفتے دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں اور افغانستان کی اہم وزارتوں کے ‘ٹیکنوکریٹک پروفیشنلز’ سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں سکیورٹی، منشیات اور خواتین کے حقوق پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ اور افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کے لیے خصوصی ایلچی رینا امیری 26 سے 31 جولائی تک آستانہ (قزاقستان) اور دوحہ( قطر) کا دورہ کریں گے اور وہ طالبان وفد سے ملاقات کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکام افغانستان میں اہم مفادات جیسے ‘عوام کے لیے انسانی امداد، معاشی استحکام، خواتین اور لڑکیوں سمیت تمام افغانوں کے ساتھ منصفانہ اور باوقار سلوک، سلامتی کے اموراور منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کی روک تھام کی کوششوں’ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ویسٹ اور امیری افغانستان اور قزاقستان میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے امور پر کام کرنے والے سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں