پاک بحریہ کے جہاز کا ریجنل میری ٹاٸم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران کویت کا دورہ

0
71

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا ریجنل میری ٹاٸم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران کویت کا دورہ کیا۔

کویت کی بندرگاہ مینا الشويخ‎ آمد پر میزبان بحریہ نے پاکستانی سفارتی حکام کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔

 جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورےکے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں  بھی حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ

پی این ایس سیف کے اس دورے سے دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات اور مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو مزید  فروغ ملے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں