محکمہ داخلہ سندھ کا جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی بنوا کر سروسز حاصل کرنے پر ایکشن

0
81

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ کا جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی بنوا کر سروسز حاصل کرنے پر ایکشن۔ سندھ کے تمام کمشنرز کو حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔

کمشنر اپنی حدود کے مطابق سندھ میں جعلی ڈومیسائل/پی آر سی کی بنیاد پر  (PAAS, PAS, OMG) گروپس کے افسران کی تعیناتیوں کی تصدیق کرینگے کہ ان کا ڈومیسائل /پی آر سی کہاں کا ہے۔

لیٹر میں کہا گیا ہے کہ مختلف جگہوں سے یہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ دیگر صوبوں سے آئے لوگوں نے سندھ کوٹہ پر ملازمتیں حاصل کی ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے سندھ کے شہری ودیہی علاقہ جات سے ڈومیسائل /پی آر سی بنوائے۔

اس حوالے سے جاری حکمنامے میں کچھ افسران کے نام بھی درج کئے گئے ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان مختلف ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے ڈومیسائل /پی آر سی کی تصدیق کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں