خالد رضا قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

0
39

کراچی: گلستان جوہر میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے اور حساس ادارے نے پنجاب اور کراچی سے خاتون سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد مقتول کی ریکی میں ملوث ہیں اور ریکی کا ٹاسک مکمل ہونے پر موبائل اکاؤنٹ میں رقم دی گئی، ملزمان نے مقتول کے گھر کی ویڈیوز، آنے جانے کی روٹین کی تفصیلات فراہم کیں، کارروائیاں تکنیکی بنیادوں پر کی گئیں اور زیر حراست ملزمان کی موجودگی خالد رضا کے گھر کے باہر پائی گئی تھی، ملزمان کے قبضے سے خالد رضا کے گھر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ملی ہیں، حراست میں لیے گئے ملزم خالد رضا کی ریکی میں ملوث ہیں۔

حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے، واردارت کے دوران ملزمان موبائل فون کے ذریعے بھی آپس میں رابطے میں رہے۔ خالد رضا کو 26 فروری کی رات گلستان جوہر میں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں