مسلح افواج نے27 فروری کو قوم کے تعاون سے وطن کا دفاع کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

0
40

راولپنڈی: پاکستان قوم آج 27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا جشن منا رہی ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے آزاد فضاؤں پر اپنی برتری ثابت کی اور بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دن کی مناسبت سے پیغام بھی جاری  کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلح افواج نے 27 فروری کو قوم کے تعاون سے وطن کا دفاع کیا۔ مسلح افواج نے تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے مادر وطن کا دفاع کیا۔ پرعزم قوم کی ہمت اور حوصلہ فتح دیتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں