سندھ ہائی کورٹ کا حکم ہوا میں، دودھ کی قمیت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

0
57

کراچی: کہاں ہیں کمشنر کراچی، کہاں ہیں کوالٹی کنٹرول و پرائس کنٹرول کمیٹی؟۔ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو ہوا اُڑاتے ہوئے دودھ کی قمیت میں ایک بار پھر اضافے کی تیاری کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے ڈی سی ایف اے پاکستان کا دودھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ ہوا ہے اور دودھ ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے کیٹل کالونی کمیٹی کی میٹنگ جاری ہے جلد دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

جمعرات 2 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں عدالت نے دودھ کے نرخ 94 روپے برقرار رکھے اور سماعت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دودھ کی فی کلو قیمت 110 روپے مقرر کی گئی ہے۔ عدالت میں کمشنر کراچی کے 110 روپے دودھ کے ریٹ دینے کے باوجود دکاندار 130 روپے کلو میں بیچ رہے ہیں۔

شہر کراچی کے بیشتر علاقوں میں دودھ کی قیمت اب بھی عدالت سرکاری نرخ سے 36 روپے اضافی قیمت رکھی ہوئی ہے۔ اس کے بعد بھی آل کراچی ملک ریٹیلرز ایسوسی ایشن مذید 30 روپے بڑھانے کی کوشش میں ہے اور اس طرح دودھ کی نئی قیمت 150 روپے ہوجائے گی۔ زرائع کے مطابق دو سے چار روز میں نئی قیمت کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے 5 دسمبر تک دودھ کی قیمت سے متعلق ایکٹ اور قانون سازی کی رپورٹ طلب کی ہوئی ہے۔

یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے زائد قیمت اور غیر معیاری دودھ کی فروخت کے خلاف آپریشن کا حکم دیا ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں