صدر مملکت کی زیر صدارت انسداد منشیات اور خصوصی افراد کی فلاح کیلئے وائس چانسلر ز کمیٹی کا اجلاس

0
16

اسلام آباد: صدر عارف علوی  کی زیر صدارت انسداد منشیات اور خصوصی افراد کی فلاح کیلئے وائس چانسلر ز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو منشیات اور تمباکو کے استعمال سے پاک بنانے کی ضرورت ہے اور خیونیورسٹیوں کی انتظامیہ متعلقہ اداروں میں منشیات کی روک تھام پر توجہ دیں۔ تعلیمی ادارے قوم کی تقدیر کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ انسداد منشیات اور تمباکو پالیسی اور بہبود خصوصی طلباء پالیسیوں کو جلد از جلد نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

منشیات اور تمباکو کے غلط استعمال کی پالیسی کو صدر پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں حتمی شکل دی گئی اور۔ایچ ای سی نے  28 جولائی 2021 کو پالیسی کی منظوری دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قائداعظم یونیورسٹی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے ساتھ مل کر مشیروں اور ماہر نفسیات کو تربیت دے گی۔۔وزارت انسداد منشیات نے منشیات کے استعمال کی روک تھام ، علاج بارے معلومات فراہم  کرنے کیلئے موبائل ایپ ’’زندگی‘‘ تیار کی ہے۔ خصوصی طلباء کو تعلیمی، تکنیکی اداروں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کے لیے 10 سال تک عمر میں نرمی فراہم کی جائے گی۔ خصوصی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے ٹیوشن فیس، ہاسٹل فیس اور یوٹیلیٹی بل کی چھوٹ دی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں