سابق وزیر اعظم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدراتی ریفرنس کی زمہ داری ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دی

0
51

اسلام آباد: کیا عمران خان تسلیم کرریے ہیں کہ وہ کٹھ پتلی  تھے؟ ‏سابق وزیر اعظم عمران خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدراتی ریفرنس دائر کرنے کی زمہ داری اس وقت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دی۔

سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت میں صحافی جہانزیب عباسی نے عمران خان سے سوال کیا قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بھیجنے کو اپنی غلطی مانتے ہیں؟ جس پر سابق وزیر اعظم بولے ‘میں تو قاضی فائز عیسیٰ کو جانتا بھی نہیں، میری تو جج صاحب سے کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی۔ ہمیں تو ریفرنس بھیجا گیا تھا ہم نے آگے پہنچا دیا’ میں نے سوال پوچھا کیا آپ کو ریفرنس اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا تھا؟ جس پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ‘کیا آپ کو کسی قسم کا شک ہے؟’۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں