کسی کے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، وفاقی وزیر حماد اظہر

0
79

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ جائز مطالبات مانیں گے لیکن ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیرتوانائی نے کہا کہ پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں، لیکن چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

اپنے بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے۔

آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ بھی ہو جائے گا لیکن جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے لیکن پٹرول پمپ مالکان بھی عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ملک بھرمیں ہڑتال کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کو پیٹرول کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

آج صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کر دیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق صرف ایمبولنس کو پٹرول مہیا کیا جائے گا۔ لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کمیشن مارجن 3 سے 6 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاہم شیل پاکستان نے پیٹرول کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں