چڑیا گھر میں سفید شیر بھوک کے باعث انتقال کرگیا

0
180

کراچی: ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد کا کہنا ہے کہ کراچی چڑیا گھر میں سفید شیر انتقال کرگیا۔ گزشتہ 13 روز سے شیر کی طبیعت ناساز تھی جس کا علاج جاری تھا۔ شیر کو ٹی بی کا مرض لاحق تھا اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ شیر کا پوسٹماٹم جاری ہے تمام تر وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔

نایاب نسل کےسفید شیر کو 2012 میں افریقہ سے کراچی چڑیا گھر لایا گیا تھا۔ تصویر میں شیر کی حالات دیکھی جاسکتی ہے جب شیر کو لایا گیا تھا وہ صحت مند تھا اور شیر کے انتقال کے وقت کی حالت دیکھی جاسکتی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شیر کے انتقال کی رپورٹ طلب کر لی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں