پپری عوامی اتحاد کی جانب سے سال نو کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد، کیک کاٹا گیا

0
100

کراچی: پپری عوامی اتحاد کی جانب سے ملیر کے مقامی ہوٹل میں سال نو کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پپری عوامی اتحاد کے رہنما شعبان ٹگڑ، عبدالرحمان بلوچ, رکن ضلح کونسل کراچی محراب بلوچ اور پیپلز پارٹی یوسی پپری کے صدر ڈاکٹر عظمت لُنڈ سمیت علاقے کے معززین و شہریوں نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خاص پیپلز پارٹی ملیر کے انفارمیشن سیکریٹری میر عباس ٹالپر تھے۔ تقریب میں سال نو کے موقع پر ملکی امن و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی اور بعد ازاں کیک کاٹا گیا۔

مہمان خصوصی میر عباس ٹالپر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے، بجلی، گیس، آٹا اور چینی چوری کی گئی ہے۔ وزیر اعظم اپنی حکومت و جماعت میں انصاف کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور پاکستان کی عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں