شہر قائد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 170 روپے مقرر

0
39

کراچی: کمشنر کراچی اقبال میمن نے شہر قائد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 170 روپے مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ڈیری فارمز کی بعض تنظیموں نے کمشنر کراچی کی مقرر کردہ نوٹیفائڈ قیمت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

کمشنر کراچی نے واضح طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو باور کرایا کہ ہر حال میں مقررہ نرخ 170 روپے کلو دودھ فروخت کرایا جائے گا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں دودھ 170 روپے کلو فروخت کرانے کے اقدامات کریں اور اگر کوئی دکاندار، ہول سیلر یا ڈیریں فارمر مقررہ قیمت سے زاید پر دودھ فروخت کرے تو اس سے سختی سے نمٹا جائے۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے ڈیری فارمز کے نرخ 153 روپے کلو، ہول سیلر کے نرخ 160 روپے کلو اور دودھ فروش سے شہری 170 روپے کلو فروخت کریں گے۔ ادھر دودھ فروشوں نے جو اکثر ڈیری فارمرز بھی ہیں نے کمشنر کراچی کے مقررہ نرخ کو مسترد کردیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ دودھ کی فی کلو لاگت 199 روپے آرہی ہے۔ ہم کیسے دودھ 170 روپے فروخت کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈیری فارمرز اور بڑے دودھ فروش ایک ہی ہیں اور اتنا کما چکے ہیں کہ اب کئی دکانیں اور دیگر دوسرے کاروبار کھول کر بیٹھے ہیں مگر یہ ہمیشہ روتے ہی رہتے ہیں کہ دودھ ہمیں مہنگا پڑ رہا ہے۔ دودھ میں ملاوٹ بھی بہت زیادہ ہونے لگی ہے۔ اس حوالے سے جلد حقائق قارئین کے سامنے لائے جائیں گے۔

شہریوں نے کمشنر کراچی اقبال میمن کی مقرر کردہ قیمت کا خیر مقدم کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی غیر جانبدار اداروں اور ماہرین سے دودھ کی لاگت کا تخمینہ لگوایا جائے تو یقیناً دودھ ڈیری فارمرز کو 120 روپے کلو کاسٹ آتی ہے۔ مگر شہریوں سے لوٹ مار کی کھلی چھوٹ کے باعث دودھ کی قیمت از خود بڑھا دی جاتی ہے۔

شہریوں نے کمشنر سے اپیل کی کہ وہ اپنے مقررہ نرخ پر سختی سے عمل کرائیں۔ دودھ فروشوں اور ڈیری فارمرز پر بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان کے ملازمین کے بجائے مالکان کی گرفتاری عمل میں آئے تو سرکاری رٹ قائم ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں