خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

0
174

راولپنڈی: ریس کورس پولیس کی کاروائی، خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے سی پی او نے پوٹھوہار ڈویژن پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم انیس اقبال نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اورپولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی کوشش کے دوران ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔ ملزم انیس اقبال سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔

 ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیاپرس بھی بر آمدکر لیا گیا اور ملزم سے مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے۔

 ملزم کی گرفتاری پر سی پی او کی ایس پی پوٹھوہار اور ریس کورس پولیس کو شاباش دی۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت سر گرمِ عمل ہے۔

شہریوں خصوصاً خواتین کا استحصال ناقابل برداشت ہے، جس کے انسداد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں