خواجہ آصف کا وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج

0
38

اسلام آباد: مشرف پہلےبھی ڈیڈی تھےاب بھی ڈیڈی ہیں۔ 2 سال میں کوئی گنجائش نہیں چھوڑی اپوزیشن آپ سے کیا تعاون کرے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2 سال میں گنجائش چھوڑی ہے جو اپوزیشن آپ سے تعاون کرے۔

وزیراعظم کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہاؤس کو ان پڑھ نہ سمجھیں، وزیراعظم تاریخ سےمتعلق غلط اعدادوشمارنہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفسٹ واحد انڈیکیٹر نہیں ہوتا اس وقت کئی ممالک کا کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفسٹ منفی میں ہے، وزیراعظم تاریخ سے متعلق غلط معلومات نہ دیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفسٹ منفی ہونے کے باوجودان ممالک کی معیشت تباہ نہیں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کسی سےبریفنگ ہی لے لیا کریں، اپنے ساتھیوں کی بات نہیں مانتے تو باہر سے کسی شخص کوبلا لیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے ساتھ کسی بھی چینل پر مناظرہ کر لیں، یہ فرمائشی تقریر تھی اور اس کی زبان بھی فرمائشی تھی، اسمبلی میں تقریر کرتے ہیں تواس کاجواب بھی سن لیا کریں،

عمران خان نےاپنےبچپن کے دوست کو کہا نوازشریف ڈس کوالیفائی ہوگیا، عمران خان نے کہا میں اور جہانگیرترین رہ گئے ہیں،اگر جہانگیرترین ڈس کوالیفائی ہو جائے میں تو بچ جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جواس ملک میں دہشت گردی لایا آج انہوں نے اس کوشہید کہہ دیا، اسامہ بن لادن اول وآخردہشت گردتھا، اسامہ کو ضیاالحق لایا اورآپ نے اس کو شہیدقرار دے دیا،مشرف پہلےبھی ڈیڈی تھےاب بھی ڈیڈی ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بہت دیر ہو گئی ہے پانی سر سےگزر چکا ہے،2 سال میں گنجائش چھوڑی ہے جو اپوزیشن آپ سے تعاون کرے، آپ کےقریب رانا ثنااللہ بیٹھا ہوتا ہے اس پر 20 کلو ہیروئن کامقدمہ بنا دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں