پاک فضائیہ کے سربراہ کا سیف الاعظم کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار

0
52

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عظیم جنگی ہیرو گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) سیف الاعظم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا۔

ائیر چیف نے1965 کی پاک بھارت جنگ اور 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں انکے قابل فخر کارناموں پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران سیف الاعظم کو ایک بھارتی جنگی طیارہ مارگرانے پر ”ستارہ جرات” سے نوازا گیا تھا اورانہوں نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں تین اسرائیلی طیاروں کو  تباہ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں