خیبر پختونخوا میں سیاحت دوبارہ کھلنے کے لئے جنرل گائیڈ لائینز اور ایس او پیز جاری

0
110

پشاور: ترجمان محکمہ سیاحت کے مطابق محکمہ سیاحت، خیبر پختونخوا نے سیاحت کے لئے نئے گائیڈلائنز اور ایس او پیز جاری کر دیے۔ سیاحوں اور ہوٹل عملے کو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار۔ اگست 2020 (۵ ماہ) لاک ڈاون کے خاتمے پر سیاحت کے شعبہ میں نقصانات کے ازالے کے لئے مراعات دئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں سب سے پہلے محکمہ سیاحٹ نے رجسٹریشن اور سالانہ فیس معاف کرائے اور نئے ایس او پیز اور گائیڈ لائینز کا مقصد “محفوظ سیاحت” کو فروغ دینا ہے۔ کورونا ایس او پیز پر ریسکیو 1122، محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، ہوٹل عملہ اور ٹور آپریٹرز کو پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہے۔

 ہوٹل، گیسٹ ہاوسز، ریسٹورانٹ عملہ، ٹور آپریٹرز، ٹور گائیڈز کورونا سے بچنے کا ویکسین لگوا چکے ہوں۔ ہوٹل، گیسٹ ہاوس اور ریسٹورانٹ میں کورونا ایس او پیز سے متعلق معلومات اور آگاہی نمایاں طور پر آویزاں ہو۔ ٹور آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ سیاحوں کی بکنگ اور وزٹ معلومات متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کرینگے۔ تمام سیاح سفر سے پہلے اطمنان کر لیں کہ وہ صحت مند اور سفر کے لئے جسمانی طور پر فٹ ہو۔ ہر سیاح کو کورونا منفی سرٹیفیکیٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طور پر سیاحتی مقامات جاتے وقت ہمراہ رکھیں۔

کورونا ویکسین لگائے بغیر 50سال سے زائد افراد کی بکنگ ہر گز نہ کرائی جائے اور 40سال سے زائد عمر کے افراد کے بھی بغیر ویکسین سرٹیفیکیٹ مہیا کرنے پر بکنگ نہ کرائی جائے۔ ماسک کے بغیر کسی بھی سیاح کو ہوٹل اور گیسٹ ہاوس میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ ہر 6بسے 8 گھنٹے بعد ہوٹل کے استبالیہ مقام کو ڈس انفکٹ کیا جائے۔ ہوٹل کے اندرونی لاونج ایریا میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے۔ ایک فرد کے لئے ایک کمرہ یا دو افراد بمع بچوں صرف ایک کمرہ الاٹ کیا جائے۔ ہوٹل عملے کو ہر وقت ماسک اور دستانے   پہننےلازمی قرار۔ ہوٹل باتھ رومز کو روزانہ کی بنیاد پر کلورین ملے پانی سے ڈس انفکٹ کیا جائے۔ ہوٹل اور گیسٹ ہاوس کے ہر کمرے میں سینٹائزر کی موجودگی لازمی قرار۔ سڑک کنارے آباد ہوٹل اور فوڈ سٹال پر تمام عملہ مسک پہننے اور ہاتھ دھونے کے لئے صاف پانی بمع صابن دستیاب ہو۔ ہوٹل یا گیسٹ ہاوس داخلے کے وقت ٹمپریچر چک کرانا لازمی قرار۔ ہوٹل کیچن کا باقاعدگی کیساتھ سینٹائز کیا جائے۔ ہوٹل اور ریسٹورانٹ کا تمام عملہ کورونا ایس او پیز پر تربیت یافتہ ہو۔

مقامی ضلعی انتظامیہ کو ہر سیاحتی مقام کے انٹری پوائنٹ پر ٹمپریچر چک کرنے کی ہدایت کی ہے اور  سیاحوں کی حفاظت کے لئے ہر انٹری پوائنٹ پر رہنما معلومات پر مبنی کتابچہ دیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں