وفاقی حکومت کورونا صورتحال پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لے، جام اکرام اللہ دھاریجو

0
30

کراچی: صوبائی وزیر برائے انکوائریز اینڈ ائنٹی کرپشن، صنعت، تجارت و محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ وفاق کو جو بھی تجاویز دیتا ہے ان کو رد کیا جاتا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مرآد علی شاہ نے پہلے ہی بارڈر بند کرنے کی وفاق کو تجاویزات دی تھیں اور سندھ حکومت کی کوشش ہوگی کہ مکمل لاک ڈاون سے بچا جائے۔ اگر کورونا مزید خطرناک صورتحال تک آ پہنچے گا تو سندھ حکومت کے پاس آخری آپشن لاک ڈاون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا صورتحال پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لے اور انڈیا میں کچھ دن پہلے سب کچھ ٹھیک تھا اب صورتحال سب کے سامنے ہے۔ سلیکٹیڈ وزیراعظم اور ان کے سلیکٹیڈ وزراء نے بڑھکیں مارنے میں وقت صرف کردیا۔ ہر شعبے میں ریفارمز لانے والے کا دعویٰ کرنے والے صرف باتوں تک محدود ہیں۔ سلیکٹیڈ حکومت نے ملک اور عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں