ہائر ایجوکیشن کمیشن کے غلط عزائم کے خلاف ہر ممکنہ حد تک مخالفت کی جائے گی، مہران انجنیئرنگ فورم

0
54

کراچی: مہران انجنیرنگ فورم کے اجلاس میں اہم فیصلے کردیئے گئے۔ ایم ای ایف کے فائونڈر انجینئر ذوالفقار منگی، سینٹرل کمیٹی میمبرز انجینئر ثناءاللہ سومرو اور انجینئر جہانگیر شہزاد میمن کی موجودگی میں ایم ای ایف ہیڈ آفس کراچی میں ہوا۔ جس میں سینیئر میمبرز، انجینئر ظہیر چنہ، انجینئر آصف لطیف، انجینئر وقار ملک، انجینئر سنی بھیو، انجینئر علی رضا عباسی، انجینئر سیف اللہ ناریجو اور انجینئر کاشف سہتو نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے۔ جس میں ہائير ایجوکیشن کمیشن نے بی ٹیک اور انجینئرنگ ڈگری کی برابری کے حوالے سے جو فيصلہ کیا ہے وہ پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ ایچ ای سی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے تمام انجینئرز کے مستقبل کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

مہران انجینئرنگ فورم ایچ ای سی کہ اس فیصلے کو رد کرتی ہے۔ اگر ہائر ایجوکیشن کمیشن باز نہ آئی اور اپنا فیصلہ واپس نہ لیا اور انجینئرز کے ساتھ ظلم و ذیادتی ختم نہ کی تو مہران انجینیرنگ فورم ہائر ایجوکیشن کمیشن کے غلط عزائم کے خلاف ہر ممکنہ حد تک مخالفت کرے گی اور ضرورت پڑنے پر قانونی کاروائی بھی کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں