خان صاحب ‘تبدیلی’ آچکی ہے

0
64

تحریر: کنول زہرا

لو جی، مبارک ہو خان صاحب عوامی ردعمل کا شکار ہوگئے ہیں، آج احاطہ عدالت میں ڈھیٹ خان پر پانی کی بوتل پھنکی گئی ہے، قابل غور بات یہ ہے کہ ماضی میں جب چئیرمین تحریک انتشار کے سیاسی مخالفین اس قسم کی صورتحال کا شکار ہوتے تھے تو عمران خان اور ان کے حواری اسے  عوام کا غصہ کہا کرتے تھے، لیکن اب فتنہ خان اور ان کے َاندھی تقلید کرنے والے اس واقعے کو اپنے مطلب کا اینگل دیکر قاتلانہ حملہ کہہ رہے ہیں، کوئی اسے ہینڈ گرینڈ تو کوئی پیٹرول بم حملے کہہ رہا ہے، عین ممکن ہے کہ ریگولر ولاگر عمران خان اپنی فتنہ مزاجی کی بدولت اس عوامی ردعمل پر قاتلانہ فرضی کہانی پیش کریں گے، جیسا کہ وہ ہیلی کاپٹر والے واقعے پر بیان کرچکے ہیں، مزے کی بات یہ ہے عمران خان اس سے قبل جوتے مار عوامی ایکشن کا شکار ہوتے ہوتے بال بال بچے ہیں، 13 مارچ 2019 کو گجرات جلسے میں یہ صورتحال رونما ہوچکی ہے۔

بات یہ ہے خان صاحب ابھی تو یہ شروعات ہے، اس قسم کے واقعات میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ آپ ہی تو خوف کے بت کو توڑنے کی بات کیا کرتے تھے۔ لیجئے خوف کا بت ٹوٹ گیا ہے اور آپ پانی کی خالی بوتل کا شکار ہوگئے ہیں، ٹہریں ذرا صبر کریں یہ خالی بوتل، گندے ٹماٹروں اور انڈوں میں بھی بدل سکتی ہے، یوتھیوں سے کہنا ہے کہ آپ حکومت بھاری سیکیورٹی کا کتنا ہی دبائو ڈال لیں مگر پانی کی بوتل، جوتوں سمیت دیگر ضروری اشیا پر پابندی عائد نہیں کرسکتے ہیں اگر ایسا ہو بھی جائے تو کوئی نہ کوئی اپنی پہنی شرٹ پھنک کر خان صاحب کا استقبال کرسکتا ہے تو کیا جہاں خاں صاحب کو آنا ہو وہاں لوگ کپڑے پہن کر جانا چھوڑ دیں؟۔

عرض یہ ہے کہ خان صاحب آپ کو مبارک ہو کیونکہ مذکورہ صورتحال کے مطابق ‘تبدیلی’ آ نہیں رہی ہے بلکہ ‘تبدیلی’ آچکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں