اسٹیل ٹاؤن سے پچاس سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

0
194

ملیر: ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر فلٹر پلانٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل ٹاؤن سے پچاس سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سکھن اور شاہ لطیف کے علاقوں میں خوف کی علامت تھا۔ ملزم ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کے دوران گولی مار کر شہریوں کو زخمی کرنے سے دریغ نہیں کرتا تھا۔

معزز عدالت کی جانب سے گرفتار ملزم کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ، چھینے گئے موبائل اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ملزم سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ شاہ لطیف کی حدود سے کچھ روز قبل ڈکیتی کے دوران چھینی گئی تھی۔

ڈکیتی کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 550/2021 تھانہ شاہ لطیف میں شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم رمضان عرف رمضو نے دیگر ساتھیوں کیساتھ مل کر پچاس سے زائد ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔

گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے اور گرفتار ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔۔برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں