پاک بحریہ کا جہاز مختلف ممالک کا خیر سگالی دورہ کرتے ہوٸے روس پہنچ گیا

0
75

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار آپریشنل سرگرمیوں کے تحت مختلف ممالک کا خیر سگالی دورہ کرتے ہوٸے روس پہنچ گیا۔ روس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے جہاز پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں روسی حکومت اور بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں حاضرین کو خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گٸی۔

پی این ایس ذوالفقار روس کی نیوی ڈے پریڈ میں بھی خصوصی طور پر شرکت کرے گا اور پاکستانی جہاز کے اس دورے سے دوطرفہ بحری تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں