بلاول، پوزیشن پر تنقید کرکے سلیکٹیڈ اور سلیکٹرز کو مضبوط ہے، حافظ حمداللہ

0
580

کوئٹہ: پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا بلاول بھٹو کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بحیثیت، بھٹو کے نواسے بی بی شھید اورزرداری صاحب کے اکلوتے بیٹے ہونے کے ناطے احترام کرتے ہیں۔ بلاول سے سوال ہے کہ اپوزیشن پر تنقید کرکے تم سلیکٹیڈ اور سلیکٹرز کو مضبوط نہیں کررہے ہو۔ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کی قیادت پرتنقید کرنا جمہوری قوتوں کی خدمت ہے یا غیرجمہوری قوتوں کی!۔ پیپلزپارٹی پی ڈی۔ایم کی اکثریت جماعتوں کی رائے سے اتفاق کرتی اور مستعفی ہونے کےفیصلے کا ساتھ دے تھی، پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں ایک اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے بے نامی سیاسی باپ کی باپ پارٹی سے ووٹ لے کر جمہوریت اور پی ڈی ایم کو دھوکہ دیا۔ اپوزیشن کو حلوہ اور نہاری کھانے کی مہربانی کرکے طعنہ نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان حلوہ کھاتے ہیں کیونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، البتہ، پینے اور پلانے کے عادی نہیں۔ پی ڈی ایم آج بھی میدان میں ہے، سوات کے عظیم الشان جلسے سے حکمران حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ حافظ حمداللہ نے بلاول بھٹو زرداری کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کراچی جلسہ کی دعوت بھی دیدی۔ 29 جولائی کو کراچی میں موجودہ کٹھ پتلی حکومت اور عمران یازی کے خلاف دمادمست قلندر ہوگا، آپ کو بھی اس دھمال میں دعوت ہے، دیکھتے ہیں کہ آپ مہمانوں کی کس طرح مہمان نوازی کرینگے۔ ہمیں یقین ہے کہ 29 جولائی کو کراچی میں اور نہیں کم ازکم سندھی اجرک پیش کرینگے۔ امید ہے بلاول بھٹو زرداری ائندہ پی ڈی ایم پر تنقید نہیں کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں