قومی ائیر لائن کا عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

0
107

کراچی: قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائے گا۔ 11 اگست سے 11 پروازوں زائرین کو لے کے نجف اشرف پہنچیں گی۔ زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔ زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد اور  لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروادیا گیا ہے۔  عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا۔

سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔ زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔۔حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں