وزیر اعظم سے اوورسیز پاکستانیز فورم کے وفد کی ملاقات

0
59

کراچی: وزیر اعظم عمران خان سے اوورسیز پاکستانیز فورم کے وفد کی شاہد رضا رانجھا کی سربراہی میں ملاقات۔ ملاقات میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی شریک تھے۔

وفد نے وزیر اعظم کا اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے اور اس ضمن میں قانون سازی کے حوالے سے خصوصی کاوشوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وفد اوورسیز پاکستانیز فورم نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے آواز اٹھائی۔ وزیراعظم عمران خان ہی وہ حقیقی لیڈر ہیں جو پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں