پاکستان اور بلغاریہ کا زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے مشترکہ تعاون پر اتفاق

0
41

اسلام آباد: بلغاریہ کی پاکستان میں تعینات سفیر ایرینا گنچیوا نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، صدر دفاتر کا دورہ کیا اور پی اے آرسی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عظیم خان سے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع بات چیت کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے کہا کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور بلغایہ کی زرعی اکیڈمی جرم پلازم کے تبادلہ اور شہد کے پیداواری فروغ میں مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں، تعاون کے اس سلسلے کے آگے بڑھانے کے لئے ایک ورچوئل اجلاس کا جلداہتمام کیا جا ئے گا جس میں دونوں اطراف کے ماہرین دونوں شعبہ جات میں تبادلہ خیال کریں گے اور باہم اتفاق رائے سے ایک مفاہمتی یاداشت کے دستخط پر اتفاق کیا جائے گا۔

بلغاریہ کی پاکستان میں تعینات سفیر ایرینا گنچیوا نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی زراعت کی کی جانے والے خدمات کو سراہا اور ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئر مین پی اے آرسی کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کی بدولت باہمی تعاون ممکن ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلغاریہ اور پاکستان زراعت کے شعبہ میں مضبوطی کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے نیز بلغاریہ اور پاکستان کے مابین زرعی تعاون کی وسیع تر گنجائش موجود ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں