جے یو آئی نے صحافیوں پر ہونے والے حملوں کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ

0
51

اسلام آباد: صحافیوں پر تشدد اور اغوا کا معاملہ، جمعیت علماء اسلام نے صحافیوں پر ہونے والے حملوں کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سینٹ میں مذمتی قرارداد جمع کروادی۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی انکوائر رپورٹ ایوان میں پیش کرنے مطالبہ کیا ہے۔ قرارداد میں یہ ایوان صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔۔صحافیوں کا قتل حملے تشدد اور اغواء کی وارداتیں انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے۔ یہ ایوان ابصار۔عالم، مطیع اللہ جان اور اسد طور سمیت دیگر صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی انکوائری رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں