بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور صحافی جاں بحق

0
45

کوئٹہ: کوئٹہ شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالوحد رئےسانی جاں بحق ہوگئے۔۔پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بینک کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالواحد رئیسانی کو شدید زخمی کردیا تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے لعش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 واضح رہے کہ عبدالواحد رئیسانی ایم ایس ڈی کے سابق ملازم ڈاکٹر عبدالغفار رئیسانی کے بیٹے، سنچری ایکسپریس کوئٹہ کے رپورٹر شعیب رئیسانی، نعمان، جنید اور ابرار کے بھائی، حاجی عبدالحلیم اور عبدالوہاب کے بھتیجے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں