بلوچستان میں 5 روزہ پولیو مہم ملتوی کردی گئی

0
199

کوئٹہ: بلوچستان میں 29 مارچ سے شروع ہونے والی 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔

سربراہ انسداد پولیو سیل راشد رزاق نے بتایا کہ بلوچستان کے تمام 33 اضلاع میں 29 مارچ سے 5 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہونا تھی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں۔ تاہم 29 مارچ کو سرکاری ملازمین کے ممکنہ دھرنے کے باعث صوبے میں انسداد پولیو کی قومی مہم ملتوی کردی گئی۔

راشد رزاق کے مطابق ملتوی کی گئی پولیو مہم اب 5 اپریل سے شروع ہوگی۔

خیال رہے کہ صوبے کے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کےلیے 29مارچ کو کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنےدھرنےکا اعلان کیا ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں