شیرپاؤ کالونی ملحقہ علاقوں کے لاکھوں مکینوں کے لئے خوشخبری

0
42

کراچی: حکومت سندھ کا شیرپاؤ کالونی کے اسٹار گراؤنڈ میں اسٹیٹ آف دی اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کا اسٹار گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کو ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر گہنور خان لغاری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹار گراؤنڈ سولہ ایکڑ اراضی پر مشتمل گراؤنڈ ہے۔ اسٹار گراؤنڈ میں تفریحی پارک بھی بنایا جائیگا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ گراؤنڈ میں انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کی سہولیات مہیا کی جائینگی اور گراؤنڈ میں جدید لائٹنگ ، سولر سسٹم نصب کیا جائیگا۔ گراؤنڈ میں فیملی اور چلڈرن پارک بنائے جائینگے۔ اسٹار گراؤنڈ میں پانی کے لئے ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگائینگے اور سندھ حکومت نے گراؤنڈ میں ترقیاتی کاموں کی منظوری دیدی ہے۔ آئندہ ایک ماہ میں اسٹار گراؤنڈ میں کام شروع کردئیے جائینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں