قوم کو پاک فوج کی کامیابی مبارک

0
39

تحریر: کنول زہرا

میدان جنگ ہو یا انتظامی بحالی کا کوئی بھی معاملہ، افواج پاکستان نے ہر چیلنج کا مقابلہ خوش اسلوبی سے کیا ہے، جب ہی الله انہیں کامیابی سے ہمکنار کرکے مادر وطن کو سرخرو کرتا ہے۔ بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن قدر مشکل تھا مگر افواج پاکستان کے جانبازوں نے اسے جانفشانی سے مکمل کیا اور بفضل الله کامیاب ہوئے۔ اس کامیاب آپریشن میں ایک بار پھر ان عناصر کو ناکامی کا سامنا ہوا جو اپنے غیر ملکی آقاوں کو خوش کرکے کے لئے منفی پروپگنڈے کر رہے تھے۔

بٹگرام خیبر پختونخواہ کا ضلع ہے جہاں اس جدید دور میں بھی لوگوں کی آمدورفت کا ذریعہ ‘ڈولی’ یعنی دیسی ساختہ کیبل کار ہے، جس میں بچے بڑے، مریض روزانہ سفر کرتے ہیں۔ برسیبل تذکرہ بتاتی چلوں کے پی کے میں گذشتہ دس سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے۔ یعنی جس تبدیلی کا ڈنکا بجا کرتا تھا، الله کے کرم سے اس کامیابی نے اسے بھی قلع قلم کر دیا، قوم کو پاک فوج کی کامیابی مبارک، پاکستان اور پاک فوج زندہ باد۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں