اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدام برؤے کار لایا جائے، وزیر اعظم

0
12

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ  اور تعمیراتی مٹیرئیل کی طلب و رسد اور اور قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے  جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر و دیگر سینئر افسران شریک تھے۔

ملک میں گھی، سیمنٹ اور سریا کی طلب اور رسد  اور ان اشیاء کی قیمتوں  کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی ترقی و فروغ خصوصاً کم لاگت والے گھروں کی تعمیر میں بلاتعطل پیش رفت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تعمیرات میں استعمال ہونے والے خام مال اور اسی طرح گھی جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب کے مطابق بلا تعطل رسد کو یقینی بنانے اور ان اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدام برؤے کار لایا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں