ٹریفک حادثات کی وجہ شدید تھکن اور غنودگی

0
30

مراسلہ: شاہد نعیم

روز مرہ کے معمولات میں بیشتر ٹریفک حادثات کی وجہ شدید تھکن اور اس کے باعث ذہن پر غنودگی طاری ہونا ہے جس کے باعث ڈرائیور لاشعوری طور پر گاڑی پر کنٹرول کھو دیتا ہے جو حادثے کا باعث بنتا ہے۔

غنودگی کی بنیادی وجہ نیند کی کمی ہوتی ہے۔ مسلسل بغیر آرام کیے اور مناسب نیند نہ لینے پر ڈرائیونگ کرنے کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا  ہے کہ یہ بلکل ایسا ہی ہے جیسے الکوحل لینے کے بعد ڈرائیونگ کی جائے۔

‘سلیپ فاؤنڈیشن’ ویب سائٹ کے مطابق ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے والے شخص کو اس بات سے اچھی طرح واقف ہونا چاہیے کہ نیند کی کمی کتنی خطرناک ہے اور اس کے نتائج کس قدر سنگین ثابت ہو سکتے ہیں۔ لازمی ہے کہ لانگ ڈرائیو پر جانے سے قبل الکوحل یا خواب آور گولیوں سے اجتناب برتیں۔ علاوہ ازیں مناسب نیند بھی لیں تاکہ غنودگی کی کیفیت طاری نہ ہو۔ 

اگرچہ کوئی بھی شخص ناکافی نیند کا شکار ہو سکتا ہے لیکن بعض افراد جن کے بارے میں درج ذیل سطور میں بیان کیا جارہا ہے کو غنودگی کے اثرات کے حوالے سے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیں۔

کمرشل ٹریلریا ہیوی ڈیوٹی وہیکل ڈرائیور شفٹوں پرکام کرنے والے خاص کروہ افراد جو رات کی شفٹ میں کام کرنے کے عادی ہوں یا لمبی شفٹ لگانے والے۔

نیند کی قلت یا سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد 
ایسے افراد جو سکون آوردوائی لیتے ہیں جس سے غنودگی طاری ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں دن اور رات کے بعض مخصوص پہر بھی حادثات کا سبب ہو سکتے ہیں جن میں بعض لوگوں پر زیادہ غنودگی طاری ہوتی ہے، وہ وقت دوپہر کے بعد اور رات 12 سے صبح کے 6 بجے کے درمیان کا ہوتا ہے، اس دوران فطری طور پر جسم کی توانائی کم ہونے لگتی ہے جس سے دماغ پر غنودی طاری ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ دراصل یہ ایک اندرونی میکنزم ہے جو نیند، بھوک اورجسمانی عمل کو منظم کرتا ہے۔

ڈرائیونگ کے دوران سوجانے کی صورت میں کیا کریں؟

اگرآپ ڈرائیونگ کے دوران شدید غنودگی کا شکار ہو جائیں اور سر بھاری ہونے لگے تو اس صورت میں فوری طور پر کسی بھی مناسب مقام پر گاڑی کھڑی کریں اور کم از کم 20 منٹ تک آرام کریں تاکہ ذہن پر چھائی جانے والی غنودگی سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے اور آپ فریش ہو جائیں۔

یہ درست ہے کہ کافی یا کافین والے مشروبات جسم کو وقتی طور پر توانائی فراہم کرتے ہیں۔ جب جسم میں کافین کے اثرات ختم ہو جاتے ہیں تو دماغ پر دوبارہ غنودگی چھانے لگتی ہے اس صورت میں مناسب مقام پر گاڑی پارک کر کے تھوڑا آرام کریں اور ایک یا دو کپ کافی پی کر تازہ دم ہو جائیں۔

بہ شکریہ اردو نیوز

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں