چرس سے کورونا کا علاج، پاکستان میں چرس مہنگی ہونے کے بعدغائب

0
582

کراچی: اسرائیلی ماہرین نے اپنی ریسرچ رپورٹ میں کہا ہے کہ چرس کے ذریعے کسی حد تک کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے۔ یہ ریسرچ کی خبر پاکستان میں آنے کے بعد پاکستان میں چرس مہنگی ہونے کے بعد غائب کردی گئی۔

اسرائیل میں میڈیکل کینابس ریسرچ اینڈ اینوویشن سینٹر حیفہ کے ماہرین نے بتایا ہے کہ چرس کے استعمال سے کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار کچھ افراد کی علامات کا علاج ممکن ہے۔ ماہرین نے ریم بیم اسپتال میں طبی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی چرس سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے کی کوشش کی ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے ایسے مریض جن میں جان لیوا حد تک پھیپھڑوں کی سوزش پائی جاتی ہے؛ انہیں چرس استعمال کرائی جا سکتی ہے۔ ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شدید بیمار متاثرین کو کسی حد تک چرس کے استعمال سے آرام ملتا ہے۔

 ڈاکٹر ایگال لوریا ہیون کہتے ہیں کہ اسرائیل میں پہلی مرتبہ لیبارٹری میں تجربات کے دوران کینابس کی مختلف اقسام کے ذریعے کورونا کے علاج میں کسی حد تک مدد ملی ہے۔ ہم چرس کے خون کے سفید خلیوں پر ا ثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ تحقیق اس بات پر کی جا رہی ہے کہ چرس کی کتنی مقدار سوزش کے عمل پر اثر انداز ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چرس خلیوں کے نیٹ ورک میں رابطہ کاری میں مدد دیتی ہے اور امیون سسٹم کو پیغام پہنچانے میں مددگار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں