کے الیکٹرک کورونا پھیلائو میں سہولت کار بن گئی

0
58


کراچی: کورونا وائرس کے سبب لوڈ شیڈنگ میں کمی کے بجائے کے الیکٹرک کورونا پھیلائو میں سہولت کار بن گئی۔ شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شینڈنگ عروج پر پہنچ گئی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔

عدالت عالیہ کے احکامات کورد کرتے ہوئے کے الیکٹرک نے رات کے اوقات بھی لوڈ شیڈنگ شروع کردی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے 1سے 3، بعض علاقوں میں 4 سے 6 یا پھر کہیں صبح 5 سے 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ  نے اہلیان کراچی کو راتیں جاگنے پر مجبور کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں