اپوزیشن جماعتوں کا پہلے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق

0
130

لاہور: زرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا پہلے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا۔ وزیراعظم کے خلاف تحریک پر ڈیڈ لاک کی وجہ سے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی رائے آئی۔

اپوزیشن رہنما کے مطابق اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد سے پی ٹی ائی کے ناراض ارکان کی رکنیت کو محفوظ بنایا جائےگا اور اسپیکر کے خلاف تحریک کے نتائج سے صورتحال واضح بھی ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاملے پر پی پی اور نون لیگ میں اختلاف برقرار ہے اور پیپلز پارٹی پارلیمانی سال مکمل کرنا اور نون لیگ فوری الیکشن چاہتی ہے۔ آئندہ چند روز میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائے جائے گی۔ پیپلزپارٹی کی تجویز پر اسپیکر کے۔خلاف اکثریتی رائے شہبازشریف کے گھر میٹنگ میں آئی۔ پنجاب کے معاملے پر مسلم لیگ قاف کے واضح فیصلے تک انتظار کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں