آرمی چیف کیلئے لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لگائے جانے کا امکان


0
317

کراچی (مدثر غفور) اجنبی کے مطابق تین دن پہلے ہفتے کی شام کو نئے آرمی چیف کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوچکی تھی او آئی ایس پی آر نے بھی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے لئے جی ایچ کیو کی طرف سے 6 سینئر لیفٹننٹ جنرلز کے ناموں کی سمری وزارت دفاع کو بھجوانے کی تصدیق کردی ہے۔ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر سمیت 6 نام آرمی چیف کی سمری میں شامل ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر اور لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد کے نام کی سرگوشیاں بڑھ گئیں ہیں۔ آرمی چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے منصب 29 نومبر کو خالی ہوجائیں گے اور آئندہ 72 گھنٹوں میں اعلان کردیا جائے گا۔

اجنبی کے مطابق وزیر اعظم تقرر کرنے والی اتھارٹی ہیں۔ آرمی چیف کیلئے جنرل عاصم منیر کے بعد سینیارٹی میں نمبر دو پر موجود لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف فائنل ہونے کی حتمی مشاورت مکمل ہوچکی ہے۔ اس بار کوئی جنرل سپرسیڈ نہیں ہو رہے اور سب جنرلز اپنی نوکری پوری کرکے ریٹائرڈ ہونگے۔

سمری میں سب سے سنئیر دو جرنیلوں کے نام سر فہرست ہیں جن میں پہلے نمبر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور دوسرے نمبر پر لفٹیننٹ جنرل  ساحر شمشاد مرزا کے نام ہیں جبکہ تیسرے پر لفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، چوتھے پر لفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، پانچویں پر لفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لفٹیننٹ جنرل محمد عامر چھٹے نمبر پر ہے۔

اجنبی کے مطابق جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی پاکستان میں آئینی بالادستی کی روشن صبح ثابت ہوگی۔ جنرل عاصم بہت سخت سولجر ہیں اور کسی کے حق یا مخالفت میں نہیں ہیں لیکن اپنے حلف اور آئین پاکستان کے پکے محافظ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں