ملک بھر میں کورونا کیسسز میں نمایاں کمی جاری

0
59

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسسز میں ایک بار کمی، صحتیاب ہونے والوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1332 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 51,283 ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاک سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 10 ہزار 468 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید 38 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 5777 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں اور سندھ میں کورونا کے 2041، پنجاب 2095 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا 1153، اسلام آباد میں 162 کورونا مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بلوچستان 135، گلگت بلتستان میں کورونا کے 45 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 47 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں اور 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 18,331 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا کے 2394 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1830 وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 255 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں اور 24 گھنٹوں میں سندھ میں 20 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

پنجاب میں 5, خیبرپختونخوا میں 6، بلوچستان میں 2 اموات سامنے آئی ہیں۔ اسلام آباد 1، کشمیر میں 0، گلگت بلتستان میں 2  اموات ہوئی ہیں اور اب تک 17 لاکھ 76 ہزار 882 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں