کورنگی کے مختلف رہائشی علاقوں میں ایک ماہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

0
33

کراچی: کراچی کے مختلف رہائشی علاقوں میں ایک ماہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، عوام پریشان ہوگئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھٹائی کالونی، اللہ والا ٹاؤن سمیت کورنگی کے مختلف رہائشی علاقوں میں ایک ماہ سے رات کے اوقات میں رات دس بجے سے صبح سات بجے تک نو  گھنٹے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی والوں نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، رات دس بجے ہی گیس بند کردی جاتی ہے۔ رات کو دیر سے ڈیوٹی کرکے آنے والوں کو ان کے اہل خانہ نہ گرم کر کے کھانا دے سکتے ہیں اور نہ شیر خوار بچوں اور نہ ہی مریضوں کو دودھ گرم کر کے دے سکتے ہیں جبکہ صبح اسکول کے بچے بغیر ناشتہ کئے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔

مکینوں کا مذید کہنا ہے کہ بعض اوقات دن میں بھی گیس بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگ سخت ازیت میں مبتلا ہیں۔ بھٹائی کالونی، اللہ والا ٹاؤن سمیت کورنگی کے مختلف علاقوں کی عوام نے گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ رہائشی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فوری مکمل خاتمہ کیا جاۓ اور عوام کو شدید اذیت سے نجات دلائی جاۓ۔  رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے احکامات دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جاۓ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں